سرگودھا میں اغواء ہونے والی شادی شدہ مغویہ کی مسخ شدہ نعش نہر سے برآمد

منگل 26 مارچ 2019 12:09

سرگودھا میں اغواء ہونے والی شادی شدہ مغویہ کی مسخ شدہ نعش نہر سے برآمد
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سرگودھا میں اغواء ہونے والی شادی شدہ مغویہ کی مسخ شدہ نعش نہر سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ہسپتال سے ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 133 شمالی سے گھر کی عدم موجودگی میں خاتون عطیہ کو اغواء کر لیا گیا جس کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا کہ نواحی چک 142 شمالی کے قریب نہر میں تیرتی نعش کی اطلاع پولیس کو ڈی گئی جس نے نہر برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دی جہاں اس کی شناخت مغوعیہ عطیہ سے ہوئی پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں ترمیم کرتے ہوئے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی۔تاہم پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :