ٹرمپ کو رابرٹ ملر رپورٹ کی اشاعت سے کوئی مسئلہ نہیں، وائٹ ہاؤس

ْامریکی صدرنے انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق مٴْلر رپورٹ کی اشاعت سے اتفاق کر لیا ،بیان

منگل 26 مارچ 2019 12:09

ٹرمپ کو رابرٹ ملر رپورٹ کی اشاعت سے کوئی مسئلہ نہیں، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) امریکی صدارتی ہائوس وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق رابرٹ مٴْلر کی رپورٹ کی اشاعت سے اتفاق کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قبل ازیں امریکی محکمہ انصاف نے کہا تھا کہ خصوصی نمائندے رابرٹ مٴْلر کی طرف سے پیش کردہ حتمی رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان کسی طرح کی ساز باز کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

اتوار کے روز رابرٹ مٴْلر کی طرف سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ کا چار صفحات پر مشتمل خلاصہ امریکی کانگریس کو بھیجا گیا تھا۔ اس خلاصے کے مطابق 2016ء کے صدارتی انتخابات کے لیے ٹرمپ کی مہم اور روسی حکومت کے درمیان کسی طرح کے تعاون کا کوئی ثبوت دستیاب نہیں ہوا ۔