اسرائیل کے غزہ میں حماس کی تنصیبات پر فضائی حملے،تین میزائل داغے

حماس نے اسرائیلی حملے سے کئی گھنٹے پہلے غزہ مکینوں کو حملوں بارے خبردار کرکے علاقہ خالی کروالیاتھا،رپورٹ

منگل 26 مارچ 2019 12:15

اسرائیل کے غزہ میں حماس کی تنصیبات پر فضائی حملے،تین میزائل داغے
مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) اسرائیل فوج نے غزہ کی پٹی کے مکین محصور فلسطین کے خلاف ایک نئی جنگ مسلط کردی ہے اور اس نے حماس کے نام پر مختلف اہداف کو فضائی بمباری میں نشانہ بنایا ۔برطانوی خبررساں ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شمالی ہدف پر تین میزائل داغے گئے ۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے غزہ کی پٹی کے تمام علاقے میں حماس کے اہدا ف کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔اس نے غزہ شہر کے مغرب میں حماس کے ایک بحری ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شمال میں ایک تربیتی کیمپ پر بمباری کی ہے ،لیکن ان دونوں جگہو ں کو پہلے ہی خالی کروا لیا گیا تھا اور حماس نے کئی گھنٹے پہلے غزہ کے مکینوں کو اسرائیل کے فضائی حملوں کے بارے میں خبردار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :