پی ٹی وی اسٹوڈیو سے ایوان صدر تک کا سفر آسان نہیں تھا ،ہمت نہیں ہاری اور منزل کو پالیا ‘ مہوش حیات

بہت سے لوگ خواب دیکھتے ہیں لیکن میں نے جو خواب دیکھے وہ پورے ہوئے ہیں‘ اداکارہ کی گفتگو

منگل 26 مارچ 2019 12:15

پی ٹی وی اسٹوڈیو سے ایوان صدر تک کا سفر آسان نہیں تھا ،ہمت نہیں ہاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) حال ہی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اسٹوڈیو سے ایوان صدر تک کا سفر آسان نہیں تھا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی منزل کو پاکر رہی،بہت سے لوگ خواب دیکھتے ہیں لیکن میں نے جو خواب دیکھے وہ پورے ہوئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ جب میںآٹھ سال کی تھی تو اپنی والدہ کے ساتھ پہلی بار پی ٹی وی اسٹوڈیو میں گئی اوروہ لمحہ میرے لیے بہت خوشگوار تھا، وہاں پر بہت سے لوگ موجود تھے جواپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے۔

پی ٹی وی اسٹوڈیو میں ہر کوئی اپنے کام میں ماہر تھا اور میری والدہ بھی بہت محنتی اور اچھی اداکارہ تھیں، میں نے پی ٹی وی سے ہی سفر کا آغاز کیا، بہت سے لوگ خواب دیکھتے ہیں لیکن میں نے جو خواب دیکھے وہ پورے ہوئے۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے کہا کہ مجھے یقین ہیکہ میری ماں ہی ہے جس کی بدولت میں آج اس مقام پر پہنچی ہوں ،کراچی کی چھوٹی سی لڑکی نے بڑے بڑے خواب دیکھے جو ایوان صدر میں ستارہ امتیاز کا ایوارڈ حاصل کرکے پورے ہوگئے، پی ٹی وی اسٹوڈیو سے ایوان صدر تک کا سفر آسان نہیں تھا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی منزل کو پاکر رہی۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ امید خوابوں میں ہے لہٰذااپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کریں اور کبھی ہمت نہ ہاریں، کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔مہوش حیات نے اپنے دوستوں، مداحوں اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے اس سفر میں سپورٹ کرنے والے تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں، انڈسٹری میں میرے ایک ایک قدم نے مجھے اس ایوارڈ کا حقدار بنایا۔

متعلقہ عنوان :