کسی کو ایوارڈ ملنے کے خلاف نہیں لیکن نامزدگی میں فن کیلئے خدمات کو مد نظر رکھا جانا چاہیے ‘ میرا

ریما نے شادی کے بعد شوہر کی خدمت اور مہوش حیات نے ایک فلم کے بعد کون سا کارنامہ سر انجام دیا

منگل 26 مارچ 2019 12:24

کسی کو ایوارڈ ملنے کے خلاف نہیں لیکن نامزدگی میں فن کیلئے خدمات کو مد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ریما نے شادی کے بعد شوہر کی خدمت اور مہوش حیات نے فلم ’’ پنجاب نہیں جائوں گی ‘‘کے بعد کون سا ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے کہ سینئرز کو نظر انداز کر کے انہیں صدارتی اعزاز ات سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں کسی کو ایوارڈ ملنے کے خلاف نہیں لیکن اعلیٰ سرکاری اعزازات کی نامزدگی میں خدمات کو مد نظر رکھا جانا چاہیے ۔

مہوش حیات نے فلم ’’ پنجاب نہیں جائوں گی ‘‘ کے علاوہ فن کی کیا خدمت ہے ۔ فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں ایسے درجنوںفنکارو موجود ہیں جو کئی دہائیوں سے فن کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں ان اعزازات کیلئے نامزد نہیں کیا گیا ۔ میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کیلئے جتنی کاوشیں کر سکتی ہوں وہ کر رہی ہوں اور سب کو اس میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :