پاکستانی گوگل پر کن مسائل کا حل ڈھونڈتے ہیں؟

شریک حیات کیسے تلاش کریں، ٹائی باندھنے کا طریقہ کار کیاہے؟ گوگل پر پاکستانیوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 12:10

پاکستانی گوگل پر کن مسائل کا حل ڈھونڈتے ہیں؟
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) گوگل ہم سب کو بہت ساری مشکلات کا حل بتاتا ہے۔زندگی میں کسی بھی انٹرنیٹ صارف کو سوالات یا مشکلات کا سامنا ہو تو وہ اکثر جواب کے لیے گوگل کا سہارا لیتے ہیں۔گوگل کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ چاہے اس سے ہزار بار ایک ہی سوال پوچھیں وہ ہمیشہ جواب دے گا۔یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ صارفین گوگل کا رخ ایک بار ،دو بار نہیں بلکہ سینکڑوں بار کرتے ہیں۔

لیکن گوگل صارفین اپنی کس قسم کی مشلات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟ تو اس بات کا جواب گوگل نیوز لیب کی ایک نئی ویب سائٹ میں دیا گیا ہے۔اور یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ اکثر لوگ انڈا ابالنے کا طریقہ کار جاننے کے لیے بھی گوگل کا رخ کرتے ہیں۔اس ویب سائٹ میں سو مقبول ترین "ہاؤ ٹو" سرچز کا ڈیٹا موجود ہے جو کہ دنیا بھر میں گوگل سرچ انجن پر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ممالک یا مخصوص لوکیشن فلٹر کے زریعے سے جان سکتے ہیں کہ وہاں لوگ اپنی کن،کن مشکشلات کا حل جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔بس وہاں جا کر کسی لوکیشن جیسے پاکستان کو ٹائپ کریں تو ایک انٹرایکٹو تصویر میں گھر کی مختلف چیزوں کو دکھایا جائے گا۔جس چیز کا حجم تصویر جتنا بڑا ہو گا اسے اتنی بار ہی سرچ کیا گیا ہے۔اور پاکستان میں لگتا ہے کہ لوگوں کے لیے بلب بدلنا یا دروازہ ٹھیک کرنا کافی بڑا مسئلہ ہے۔

اسی طرح ویب سائٹ میں یہ بھی موجود ہے کہ پاکستانی کن کھانوں کو پکانے کے لیے گوگل سے رجوع کرتے ہیں۔ یا ٹائی باندھنے کا طریقہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔اس طرح وزن کیسے کم کیا جائے یا شریک حیات کو کیسے تلاش کریں، پاکستانیوں کی طرف سے گوگل پر سرچ کیے جانے والے سوالوں میں شامل ہے۔یہ جان کر واقعی کسی کو بھی حیرانی ہو گی کہ کیا واقعی پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ٹائی باندھنا ہے؟۔