Live Updates

پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع بنانے پر غور

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 مارچ 2019 12:14

پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع بنانے پر غور
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ۔2019ء) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع بنانے پر غور کیا گیا ہے. اجلاس میں طے کیا گیا کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کا جائزہ لے گی. وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لا کر رہیں گے‘انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران حکومت کے دست و بازوہیں، عوام اور عوامی نمائندوں سے مضبوط رابطے قائم کیے جائیں.

(جاری ہے)

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے، انتظامیہ سیاسی طو رپر آزاد اور فیصلے کرنے میں خود مختار ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف رویے بدلنے سے سروس ڈلیوری میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی، عوام کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا. قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا‘وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو113 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں.

عثمان بزدار نے کہا کہ کاشت کاروں کوگزشتہ سالوں کے 99.7 فیصد واجبات بھی ادا کیے ہیں، کاشت کاروں کو بقایا واجبات بھی جلد اداکر دیے جائیں گے. وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا‘انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا، گنے کے کاشتکار وں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں. یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے‘عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات