Live Updates

ملائیشیا کے وزیراعظم پرتپاک استقبال پر پاکستانی عوام کے شکرگزار

ملائیشین وزیراعظم مہا تیر محمد نے 23 مارچ کو ہونے والی تقریب سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے مہمان نوازی پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 12:28

ملائیشیا کے وزیراعظم پرتپاک استقبال پر پاکستانی عوام کے شکرگزار
ملائیشیا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2019ء) ملائیشیا کے صدر ڈاکٹر مہا تیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے۔مہا تیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ملائیشین وزیراعظم مہا تیر محمد نے 23 مارچ کو ہونے والی تقریب سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے عزت افزائی کا شکریہ۔

ملائشییا کے وزیراعظم مہا تیر محمد نے سوشل میڈیا پر پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ملائشین وزیراعظم نے وطن واپس جانے سے پہلے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا معائنہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

مہا تیر محمد کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر مہا تیر محمد نے پاک فضائیہ کی خصوصی جیکٹ زین تن کر رکھی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہا تیر محمد کو تحفہ بھی پیش کیا ۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملائیشین وزیراعظم کو دورے کی فوٹو البم دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر مہا تیر محمد کو البم ان کی روانگی سے قبل دی۔

مہا تیر محمد کے دورہ پاکستان پر مختلف یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ صدرمملکت عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد کو نشان پاکستان عطاء کیا ۔ ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میںایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان تینوں مسلح افواج کے سربراہان وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی اس موقع پر صدر مملکت نے مہاتیر محمد کو نشان پاکستان سے نوازا تھا۔ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستان پر مدعو کرنے پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہاکہ پاکستان کیساتھ ہمارے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات