لورالائی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی: 4 مبینہ دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

لیویز اہلکاروں پر حملے کا ماسٹرمائنڈ بھی اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے والوں میں شامل ہے. ذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 مارچ 2019 12:47

لورالائی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی: 4 مبینہ دہشت گردوں نے خود کو ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ۔2019ء) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران لیویز اہلکاروں پر حملے کے ماسٹرمائنڈ سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے. اے ایس پی عطا الرحمان نے کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاعات پر محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکار، فرنٹیئر کور اور پولیس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر لورالائی کے علاقے نصرآباد میں ایک کمپاو¿نڈ پر چھاپہ مارا.

انہوں نے مزید بتایا کہ کمپاﺅنڈ میں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا.

(جاری ہے)

اس دوران ہی کمپاﺅنڈ میں موجود 4 دہشت گردوں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا. اے ایس پی نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں زخمی بھی ہوا ہے جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا.

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق تفتیش کے لیے کمپاونڈ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا. ایک سیکیورٹی افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ لیویز اہلکاروں پر حملے کا ماسٹرمائنڈ بھی اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے والوں میں شامل ہے. خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی میں دہشت گردوں کی جانب سے مذموم کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں.

حال ہی میں بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں دہشت گردوں کے حملے میں لیویز کے 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے. ایک سیکیورٹی افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ لیویز اہلکاروں پر حملے کا ماسٹرمائنڈ بھی اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے والوں میں شامل ہے. خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی میں دہشت گردوں کی جانب سے مذموم کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں. حال ہی میں بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں دہشت گردوں کے حملے میں لیویز کے 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے.