مسجد میں دھماکے کا منصوبہ بنانے والا سابق امریکی فوجی مسلمان ہو گیا

رچرڈ میک نے مسلمانوں سے نفرت پر امریکی فوج جوائن کی، مسجد میں 200مسلمانوں کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن پھر مسجد سے رجوع کرنے کے بعد اسی مسجد میں جا کر اسلام قبول کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 12:52

مسجد میں دھماکے کا منصوبہ بنانے والا سابق امریکی فوجی مسلمان ہو گیا
امریکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء)  مسجد میں دھماکے کا منصوبہ بنانے والا سابق امریکی فوجی مسلمان ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رچرڈ میک میکنی نے اسلام سے نفرت کے باعث امریکی فوج جوائن کی تھی۔صومالیہ اور فلپائن میں سروس کے دوران رچرڈ کے اسلام مخلاف جذبات مزید ابھرے۔وہاں سے واپس آ کر رچرڈ کے نے مسجد پر حملے کے لیے خود ساختہ بم کی تیاری شروع کر دی۔

سابق امریکی فوجی کی بیٹی نے رچرڈ کو اپنے خیالات پر نظرِ ثانی کے لیے قائل کیا۔سابق امریکی فوجی مسلمانوں سے اتنی نفرت کرتے تھے کہ انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہا۔ اس نے ایک مسجد میں بم نصب کرکے 200 سے زائد مسلمانوں کو شہید کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا لیکن پھر چند ہفتوں بعد ہی وہ اسی مسجد میں جا کر مسلمان ہو گئے۔

(جاری ہے)

مسجد سے رجوع کرنے کے بعد رچرڈ میک میکنی نے اسلام قبول کر لیا۔

رچرڈ میک کی امریکی فوج میں جانے سے لے کر مسلمان ہونے تک کی کہانی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔ واضح رہے ہالینڈ کی بڑی مسلمان مخالف انتہا پسند جماعت کے سابق رکن نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔

،دائرہ اسلام میں داخل ہونیوالے جورام وین کلیورن کا تعلق اسی انتہا پسند مسلم مخالف جماعت سے تھا جس کے سربراہ گیرٹ ویلڈرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہالینڈ کی مسلمان مخالف انتہاء پسند جماعت کے رکن جورام وین کلیورن نے کہا کہ میں اسلام مخالف کتاب لکھ رہا تھا لیکن جب مجھ پر اسلام کی حقانیت آشکار ہوئی تو میرا دل بدل گیا۔

فریڈم پارٹی کے سابق رکن اسلام کے سخت مخالف تھے اور کئی مواقع پر انہوں نے اسلامی تعلیمات اور قرآن کے خلاف بیانات بھی دیئے۔نومسلم جورام وین کلیورن نے ماضی میں اسلام اور قرآن پاک سے متعلق اپنے سابق بیانات پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی وی وی کی پالیسی تھی کہ جو چیز بھی غلط ہو اسے کسی نہ کسی طرح اسلام سے جوڑا جائے۔جورام وین کلیورن سے قبل اسلام قبول کرنیوالے فریڈم پارٹی کے سابق رکن آرنود وین دورن نے جورام وین کلیورن کو اسلام قبول کرنے پر ٹویٹر پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ کبھی سوچا تھا کہ فریڈم پارٹی، اسلام قبول کرنیوالوں کیلئے زرخیز زمین بن جائیگی۔انہوں نے جورام وین کلیورن کو عمرہ کی ادائیگی کی پیشکش بھی کی۔