رواں سیزن پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا،113ارب ادا کیے جا چکے ہیں‘عثمان بزدار

پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا ، گنے کے کاشتکار وں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں‘وزیر اعلیٰ پنجاب

منگل 26 مارچ 2019 13:27

رواں سیزن پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا،113ارب ادا کیے جا چکے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیاجبکہ 113ارب ادا کیے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا اور گنے کے کاشتکار وں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال پنجاب میں خریدے گئے 133 ارب مالیت کے گنے میں سے اب تک کاشتکاروں کو 113 ارب ادا کیے جاچکے اور باقی رقم بھی جلد ادا ہو جائیگی۔ عثمان بزدار نے بتایا کہ گذشتہ سالوں کی بھی99.7فیصد رقم ادا کروائی گئی۔