Live Updates

یاور عباس پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی IIکے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

علیم خان ،سلمان رفیق کو چیئرمین کے انتخاب کیلئے اجلاس میں شرکت کیلئے جیل سے پنجاب اسمبلی لایا گیا

منگل 26 مارچ 2019 13:27

یاور عباس پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی IIکے بلا مقابلہ چیئرمین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سید یاور عباس بخاری پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی IIکے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پی اے سیIIکے چیئرمین کے انتخاب کے لئے اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ممبرا ن سید یاور عباس بخاری،جاوید کوثر، گلریزافضل گوندل، غلام علی اصغر خان لہری، عبد الرحمان خان، سعید اکبر خان، عبد العلیم خان،ملک احمد علی اولکھ، سردار احمد علی خان دریشک، رانا منور حسین، محمد وارث شاد، محمد ایوب خان، مجتبیٰ شجا ع الرحمان، خواجہ سلمان رفیق، ملک محمد احمد خان، محمد کاظم پیرزادہ اور عظمیٰ زاہد بخاری نے شرکت کی ۔

ممبران نے سید یاور عباس بخاری کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا ۔سپیکر کی جانب سے پروڈکشن آڈر جاری ہونے پر کرپشن کے الزامات پر گرفتار پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عبد العلیم خان اور مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو چیئرمین کے انتخاب کے لئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی طو رپر جیل سے پنجاب اسمبلی لایا گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات