توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری

منگل 26 مارچ 2019 13:27

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بھکر کی سابق ایلیمنٹری سکول ٹیچر سائرہ کنول کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گیارہ نومبر2017کو اسکو شوکاز دیئے اور سننے بغیر نوکری سے نکال دیا گیا ، اسنے نوکری پر بحالی کی اپیل دائر کر دی ۔

عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو بھجوا دی مگر عدالت کے پندرہ فروری 2018ء کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری تعلیم پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ جس پر عدالت نے سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد محمود کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔