گوجرانوالہ اریگیشن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ملوث ملزم کی نیب ورانٹ گرفتاری کیخلاف درخواست مسترد

منگل 26 مارچ 2019 13:27

گوجرانوالہ اریگیشن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ملوث ملزم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے احتساب اپیلٹ بنچ نے گوجرانوالہ اریگیشن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ملوث ایم ڈی محمد اصغر کی نیب ورانٹ گرفتاری کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔مسٹر جسٹس شہزاد احمد خان اور مسٹر جسٹس وقاص رئوف پر مشتمل بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ اسنے قواعد و ضوابط کے تحت ہائوسنگ سوسائٹی کی تعمیر کی، نیب نے تین سو ملین روپے کی فائلیں غیرقانونی فروخت کرنے کے الزام میں انکوائری شروع کر دی، اب چیئرمین نیب نے غیر قانونی اسکے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ، اسکو بلایا نہیں گیا نہ ہی سنا گیا ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ورانٹ گرفتاری پر عمل درآمد معطل کیا جائے ۔