پنگریو میں حیسکو گردی‘300 سے زائد دیہاتوں اورقصبوں کی بجلی گزشتہ پانچ دنوں سے معطل‘عوام سراپااحتجاج بن گئے

منگل 26 مارچ 2019 13:39

پنگریو میں حیسکو گردی‘300 سے زائد دیہاتوں اورقصبوں کی بجلی گزشتہ پانچ ..
پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پنگریو میں حیسکو گردی‘300 سے زائد دیہاتوں اورقصبوں کی بجلی گزشتہ پانچ دنوں سے معطل‘عوام سراپااحتجاج بن گئی-تفصیلات کے مطابق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( حیسکو) تلہار سب ڈویزن کے ایس ڈی اونے پنگریو گرڈ اسٹیشن سے منسلک تین سو سے زائد قصبوں اوردیہاتوں کی بجلی گزشتہ پانچ روز سے منقطع کرادی ہے جس کی وجہ سے پوراعلاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے ایس ڈی اوحیسکوتلہارسب ڈویزن نے اپنی موجودگی میں لائن سپرنٹنڈنٹ پنگریوکے ذریعے کلوئی برانچ.سمن سرکاربرانچ.بھوروشاہ برانچ.

(جاری ہے)

نوکوٹ روڈ برانچ اورشوگرمل برانچوں کوپنگریوگرڈ اسٹیشن سے سپلائی ہونے والی بجلی کی سپلائی منقطع کراکر برانچوں کی ایچ ٹی تاروں کو تالے لگوادیے ہیں لائن سپرنٹڈنٹ پنگریو عبدالستارلانگاہ نے رابطہ کرنے پربتایا کہ ان برانچوں کی بجلی ایس ڈی اوتلہارسب ڈویزن نے منقطع کرائی ہے اوربجلی منقطع کرانے کی وجہ مجھے معلوم نہیں ہے ادھربجلی کی پانچ روز سے بندش کے باعث شام ہوتے ہی پورے علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے بجلی نہ ہونے کیباعث پینے کے پانی کا شدیدبحران پیدا ہوگیا ہے اوربجلی پرچلنے والاساراکاروباربند ہوگیا ہے بجلی کی بلاجوازبندش پرمتاثرہ دیہاتوں کے باشندے سراپااحتجاج بن گئے ہیں اس سلسلے میں ان باشندوں کی بڑی تعداد نے پریس کلب پنگریو کے سامنے احتجاج کیا متاثرہ باشندوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حیسکونے بغیرکسی جوازبتائے ہمارے قصبوں اوردیہاتوں کی بجلی منقطع کررکھی ہے ان باشندوں نے کہا کہ ہمارے قصبوں دیہاتوں میں اگرکوئی نادہندہ صارفین ہیں تو ان صارفین کے کنکشن منقطع کیے جائیں چندصارفین کی وجہ سے پورے قصبے اوردیہات کوبجلی سے محروم کردینا کہاں کا انصاف ہے صارفین نے کہا کہ ہم باقاعدگی سے اپنے بجلی کے بل ادا کررہے ہیں ہماری بجلی کس جواز اورقانون کے تحت منقطع کی گئی ہے صارفین نے وفاقی وزیرپانی وبجلی اورحیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ پنگریو میں حیسکوگردی کا نوٹس لیا جائے اورتین سو سے زائد قصبوں اوردیہاتوں کی بلا جواز طورپرگزشتہ پانچ روز سے منقطع کرائی جانے والی بجلی فوری طورپربحال کی جائے بصورت دیگراحتجاج کا سلسلہ وسیع کردیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :