سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں کے گائوں بیربل شریف میں 10 سالہ بچے کے ہاتھوں گولی چل جانے سے جاںبحق 12 سالہ بچی کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد

منگل 26 مارچ 2019 13:39

سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں کے گائوں بیربل شریف میں 10 سالہ بچے کے ہاتھوں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں کے گائوں بیربل شریف میں 10 سالہ بچے کے ہاتھوں گولی چل جانے سے جاںبحق 12 سالہ بچی کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی حکام نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بیربل شریف کے اصغر کادوسری جماعت کا طالب علم بیٹا 10 سالہ علی حسن گھر میں پڑی لوڈ بندوق اٹھا کر کھیلتے ہوئے صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل جانے سے قریب بیٹھی 12 سالہ بہن کوثر بی بی کو جا لگی جو موقع پر دم توڑ گئی۔

بچوں کی ماں نسرین بی بی شوہر کے غصے سے روٹھ کر کھچ عرصہ سے میکے گئی ہوئی تھی۔پولیس تھانہ جھاوریاں نے نعش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی۔گولی غلطی سے چلی یا جان بوجھ کر چلائی گئی اس حوالہ کی تحقیقات کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی جبکہ حکام نے واقعہ کی رپورٹ طلبب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :