سعودی عرب،نوعمر لڑکیوں میں پلاسٹک سرجری کا خطرناک رحجان

2016میں سعودی عرب میں پلاسٹک سرجری کے 95ہزار آپریشن ،پانچ ارب ریال لاگت آئی،رپورٹ

منگل 26 مارچ 2019 13:39

سعودی عرب،نوعمر لڑکیوں میں پلاسٹک سرجری کا خطرناک رحجان
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) خوبصورت اور حسین نظر آنا ہر خاتون کی ہی خواہش ہوتی ہے ،اس مقصد کیلئے وہ کاسمیٹکس کا سہارا لیتی ہیں اورنت نئے حربے آزماتی رہتی ہیں۔ یوں تو پوری دنیا میں ہی پلاسٹک سرجری کا رجحان بڑھ رہا ہے لیکن سعودی عرب ،عرب ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پلاسٹک سرجری کی بین الاقوامی سوسائٹی کے جاری کردہ اعدادوشمارمیں کہاگیاکہ صرف 2016میں سعودی عرب میں پلاسٹک سرجری کے 95ہزار آپریشن ہوئے جن پر 5ارب ریال سے زائد لاگت آئی۔سرجری کرانے والی خواتین میںزیادہ تر انیس برس کی نوعمر لڑکیاں اور تیس سالہ خواتین شامل تھیںجبکہ مرد حضرات کا تناسب 30فیصدہے۔