وزارت موسمیاتی تبدیلی اور پی ٹی سی ایل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے

وزارت موسمیاتی تبدیلی میں کلین گرین ڈیسک بھرپور کام کر رہا ہے، ماحولیات کا مسئلہ ہمارے لئے نیشنل کاز ہے ، زرتاج گل

منگل 26 مارچ 2019 13:48

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور پی ٹی سی ایل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وزارت موسمیاتی تبدیلی اور پی ٹی سی ایل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاکہ اس اشتراک پر پی ٹی سی ایل کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی سی ایل کی کوشش کے بغیر یہ اشتراک ممکن نہیں تھا، انہوںنے کہاکہ کلین گرین پاکستان وزیر اعظم کا وژن ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کے پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں کلین گرین ڈیسک بھرپور کام کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ماحولیات کا مسئلہ ہمارے لئے نیشنل کاز ہے۔انہوںنے کہاکہ نیشنل کاز کے لئے پیسے سے زیادہ جذبات کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی سی ایل کارپوریٹ سیکٹر میں اپنی زمہ داری سمجھتا ہے

متعلقہ عنوان :