آزاد کشمیر اور سمندر پار مقیم کشمیریوں کا وفاقی حکومت کی طرف سے غیر ملکی شہریوں/سیاحوں کیلئے آزاد جموں کشمیر سیاحت کیلئے کھولنے کے نوٹیفیکیشن کا زبردست خیر مقدم

منگل 26 مارچ 2019 14:01

آزاد کشمیر اور سمندر پار مقیم کشمیریوں کا وفاقی حکومت کی طرف سے غیر ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) آزاد کشمیر اور سمندر پار مقیم کشمیریوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے غیر ملکی شہریوں/سیاحوں کے لئے آزاد جموں کشمیر سیاحت کے لئے کھولنے کے نوٹیفیکیشن کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ریاستی معیشت کی مضبوطی کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کے لئے آزاد کشمیر میں داخلے پر وفاقی وزارت داخلہ سے این او سی لینے کی شرط ختم کرنے کے لئے سب سے پہلے گذشتہ سال مئی میں ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے اسمبلی اجلاس میں جامع قرارداد پیش کی تھی جو ایوان نے منظور کر لی تھی۔

اس سلسلہ میں گذشتہ روز حتمی نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد اب تمام غیرملکی آزادکشمیر میں ایل او سی سے پانچ کلو میٹر اندر کسی بھی علاقے میں جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سیاحت کے فروغ کیلیے یہ اہم قدم ممبر اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری نے قانون ساز اسمبلی میں قرارداد پیش کر کے اٹھایا تھا اور ایوان نے اکثریتی رائے سے اسکومنظورکیا تھا۔

پیر علی رضا بخاری نے قرار داد لانے سے قبل قومی سلامتی کے حلقوں کو دلائل سیقائل کیا تھا کہ غیر ملکی سیاحوں/ شہریوں کی آزاد کشمیر آمد سے نہ صرف سیاحت کیشعبے کو ترقی ملے گی بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ پاکستان کے زیر انتظام علاقے آزادکشمیر میں تو تمام غیر ملکیوں کے لیے راستے کھلے ہیں اور شہری آزادی سے ہر طرف سفر کر رہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے نہ صرف 6 لاکھ فورسزپر امن شہریوں پر مسلط کر رکھے ہیں بلکہ وہاں کسی بھی غیر ملکی این جی او/انسانی حقوق کی تنظیموں یا شہریوں کو اس علاقے میں جا کر حقایق معلوم کرنے کی اجازت ہے۔

اس اہم ایشوپر ڈیجیٹل میڈیا نے بروقت اہم رپورٹس شائع اور نشر کر کے اپنی ذمہ داری نبھائی تھی۔ آزاد کشمیر کے عوام نے اس تاریخ سازکامیابی پرپیر علی رضا بخاری کو مبارکباد اور حکومت پاکستان کابھی شکریہ کہ کشمیریوں کے مطالبے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یہ اہم اقدام کیا۔ شہریوں نے کہا کہ پیر علی رضا بخاری نے اسمبلی میں حقیقی معنوں میں عوام کا حق نمائندگی ادا کیا ہے اور ایوان کے اندر تحفظ ناموس رسالت بل کی منظوری سے لے کر ایل او سی متاثرین تک کے لئے آواز اٹھائی آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے طلبہ نے پیر علی رضا بخاری کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب قومی ایشوز کو نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ انھیں حل کرنے کے لئے متحرک کردار بھی ادا کررہے ہیں۔