سوشل میڈیا صارفین مہوش حیات کے ایوان صدر میں کرائے گئے تعارف پر حیران
"محترمہ مہوش حیات معروف اداکارہ ،ماڈل اور گلوکارہ ہیں جو پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں سب سے زیادہ کام کرنے والی اداکارہ ہیں" چند ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ مہوش کا ایوان صدر میں کرایا گیا تعارف
مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 13:57
(جاری ہے)
مہوش حیات کو جب پر اعلیٰ سرکاری اعزاز ’تمغہ امتیاز‘ سے نوازا گیا تو تقریب میں ان کے کرائے گئے تعارف پر ہر کوئی حیران ہے۔مہوش حیات کا تعارف کچھ اس طرح سے کروایا گہا کہ " محترمہ مہوش حیات معروف اداکارہ ،ماڈل اور گلوکارہ ہیں جو پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں سب سے زیادہ کام کرنے والی اداکارہ ہیں۔
مہوش حیات نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل "میرے قاتل میرے دلدار سے' کیا۔آپ کی فلم "پنجاب نہیں جاؤں گی" نے پاکس آفس پر 52کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور کئی علاقائی و بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔فن او ر اداکاری کے شعبے میں آپ کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے محترمہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز عطا کیا" ۔مہوش حیات کے اس تعارف نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے کہ کوینکہ چند سال قبل انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ نے چند ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور آئٹم سانگ پرفارم کیے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے سرکاری اعزاز کے حقدار وہ اداکارائیں ہیں جو کئی سالوں سے کام کر رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.