نئی ٹیکس سکیم سے پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا ‘خادم حسین

گزشتہ ایمنسٹی اسکیمز کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ایمنسٹی سکیم لائی جائے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 26 مارچ 2019 14:26

نئی ٹیکس سکیم سے پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہورو پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے چاروں صوبوں کی تاجر تنظیموں کی مشاورت سے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے متعلق تجاویز مرتب کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اجراء کرے ،نئی ٹیکس سکیم سے پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا اور حکومتی ریونیو میں اضافہ سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہونے سے ملک کو بیرونی اداروں کو ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرنے سے نجات مل جائے گی ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ گزشتہ ایمنسٹی اسکیمز کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ایمنسٹی سکیم لائی جائے تاکہ جو پاکستانی اپنے اثاثے بروقت ڈکلیئر کرکے حکومت کو ٹیکس نہیں کرسکے وہ بھی اس سکیم سے استفادہ حاصل کرکے اپنے کاروبار کو قانونی شکل دے سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایمسنٹی سکیم کا مقصد ملک و بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہے۔

انہوںنے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بڑھانے ،کالادھن سفید کرنے، ایس ایم ایز ،ایکسپورٹ ویئر ہائوسز اور ایگری کلچر سیکٹر کے مراعات ارو اسمگلنگ کی روک تھام ازحد ضروری ہے اپریل2018میں اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کو بحال کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے قواعد و ضوابط گزشتہ اسکیم کی طرح ہونے چاہیے جو مختلف ٹیکس ریٹ کی بنیاد پر اعلان کی گئی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کرکے اپنے کاروبار کو ٹیکس ادا کرکے قانونی شکل دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :