مظفرآباد‘ سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے 10 روز ڈیڈ لائن پورے ہونے پر دوبارہ سر جوڑ لیے

منگل 26 مارچ 2019 14:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے 10 روز ڈیڈ لائن پورے ہونے پر دوبارہ سر جوڑ لیے۔ گاڑیوں کی خرید کیلئے کروڑوں روپے موجود، سیکرٹریز کیلئے یوٹیلیٹی الائونس ڈبل اور ذاتی پسند و ناپسند اسامیوں کی اپ گریڈیشن کی سیل جاری لیکن سیکرٹریٹ ملازمین اپنے بنیادوں حق سے محروم کیوں اس نا انصافی اور دوہرے معیار کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی۔

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں لیکن محکمہ مالیات پسند و ناپسند کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔ محکمہ مالیات کا موقف ہے کہ 13 ویں آئینی ترمیم کے بعد آزاد کشمیر کے مالی حالات ابتر ہو چکے ہیں۔ وفاق فنڈز نہیں دے رہا۔ 13 ویں ترمیم آزاد کشمیر کیلئے مسائل کا سبب بن رہی ہے لیکن یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ پھر گاڑیوں کی خرید کیلئے کروڑوں کہاں سے آگئے اور پسند و ناپسند پر اپ گریڈیشن کیسے ہو رہی ہیں، سیکرٹریز کا یوٹیلیٹی کیسے ڈبل ہو رہا ہی حکومت کو بھی نوٹس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

بلاوجہ ملازمین کو زبردستی سڑکوں پر لایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن محمد شریف اعوان، چوہدری جاوید، گلبہار مغل، ملک اشفاق، سردار ذوالفقار، شبیر عباسی، خالد راٹھور، علی الحسنین کاظمی، شیخ الطاف، طارق چغتائی، اصغر خان، راجہ ضیغم فاروق، قاضی اقبال، شفیع اعوان، یوسف مغل اور دیگر نے دی گئی کال کی واپسی کے 10 دن پورے ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے اجلاس میں ملازمین سے کیا اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی ذاتی توجہ دلائی-

متعلقہ عنوان :