مظفرآباد‘دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ گوجرہ ،شوکت لائن ، ڈیفنس کالونی ، جامع مسجد گوجرہ سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل

منگل 26 مارچ 2019 14:26

مظفرآباد‘دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ گوجرہ ،شوکت لائن ، ڈیفنس کالونی ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ گوجرہ ،شوکت لائن ، ڈیفنس کالونی ، جامع مسجد گوجرہ سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ،شہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے ، مساجد میں وضو خانوں کو تالے لگ گئے ، شہری گدھوں پر گیلنوں کے ذریعے دریا سے پانی منگوانے پر مجبور ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گوجرہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں پانی کی سپلائی گزشتہ کئی دنوں سے تعطل کا شکار ہے ،محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہوکررہ گئے ہیں ،پانی نہ ہونے کی وجہ سے مساجد کے وضو خانوں کو تالے لگ گئے ہیں ، شہریوں کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران کو بارہا توجہ دلانے کے باوجود پانی کی بندش معمول بن گئی ہے ،شہریوں نے وزیرحکومت بیرسٹر افتخارگیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران کی جانب سے پانی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کی پریشانی دور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :