جامع مسجد امام احمد بن حنبل شوکت لائن میں ’’عظمت قرآن کانفرنس ‘‘ کا انعقاد بروز ہفتہ 30مارچ کو انعقاد پذیر ہوگئی

منگل 26 مارچ 2019 14:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) جامع مسجد امام احمد بن حنبل شوکت لائن میں ’’عظمت قرآن کانفرنس ‘‘ کا انعقاد بروز ہفتہ 30مارچ کو انعقاد پذیر ہوگئی ، کانفرنس کی صدارت مفتی محمود الحسن مسعودی امیر سواد اعظم اہل سنت والجماعت آزادکشمیر منعقد کی جائے گی ، تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث امیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف ہوں گے ،تقریب میں رواں سال میں قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے حفاظ کرام کی دستاربندی کی جائے گی ، خطیب جامع مسجد امام احمد بن حنبل مولانا محمدفیاض ’’عظمت قرآن کانفرنس ‘‘ کی تقریب کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہیں ،عظمت قرآن کے حوالے سے منعقدہ اس روحانی تقریب میں بذریعہ اخباری اطلاع ہر خاص وعام کو شرکت کی دعوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :