بلدیہ عظمی کراچی کا شہر میں قائم مزید 2 ہزار دکانیں گرانے کا فیصلہ

لی مارکیٹ کی 703 اور جوبلی کلاتھ مارکیٹ کی 447 دکانیں توڑی جائیں گی، بلدیہ عظمی کراچی

منگل 26 مارچ 2019 14:33

بلدیہ عظمی کراچی کا شہر میں قائم مزید 2 ہزار دکانیں گرانے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) بلدیہ عظمی (کے ایم سی)کراچی نے شہر میں قائم مزید 2 ہزار غیر قانونی مارکیٹس اور دکانیں گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلدیہ عظمی کراچی نے شہر میں قائم مزید غیر قانونی مارکیٹس اور دکانوں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کے ایم سی نے ایک ہزار 955 دکانیں توڑنے کا پلان ترتیب دیا ہے اور اس حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق لی مارکیٹ کی 703 دکانیں گرانے کے لیے دکان داروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جب کہ جوبلی کلاتھ مارکیٹ کی 447 دکانیں توڑی جائیں گی۔ شاہ مارکیٹ کی 148، مدینہ کلاتھ مارکیٹ کی 137، تاج محل مارکیٹ کی 108، اورنگزیب مارکیٹ کی 180 اور اکبر روڈ کی 95 دکانیں مسمار کرنے کے لیے دکانداروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :