اسٹیل مل کے غیر فعال یونٹس کی بحالی کے حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو 3اپریل کو بریفنگ دی جا ئے گی

منگل 26 مارچ 2019 14:33

اسٹیل مل کے غیر فعال یونٹس کی بحالی کے حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو اسٹیل مل کے غیر فعال یونٹس کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ 3اپریل کو دی جا ئے گی، بریفنگ میں اسٹیل مل کے اعلی حکام سینیٹ قائمہ کمیٹی کو ادارے کے غیر فعال یونٹس کی بحالی سے متعلق سفارشات پیش کرینگے ۔اس سے قبل یہ بریفنگ27مارچ کو دی جانی تھی ۔

دریں اثنا اسٹیل مل اسٹیک ہولڈرز گروپ نے بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے اس بریفنگ میں شرکت کی اجازت طلب کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز گروپ کی جانب سے بھی اسٹیل مل کی بحالی اور اسے آپریشنل کرنے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی کو یہ بریفنگ پارلیمنٹ لاجز میں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے چیئرمین سینیٹر احمد خان کی سربراہی میں گزشتہ ہفتے اسٹیل مل کا دورہ کیا تھا،اس موقع پر انہوں نے اسٹیل مل حکام کو غیر فعال یونٹس کی بحالی سے متعلق سفارشات تیار کرکے کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسٹیل مل کے قائم مقام سی ایف او عارف شیخ کے کنٹریکٹ میں22جولائی 2019تک توسیع کردی گئی ہے ، اس سے قبل عارف شیخ کو 23جنوری سے 23مارچ تک کے لیے دو ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا،تاہم بورڈ کی سفارش پر اب ان کے کنٹریکٹ میں مزید4ماہ کی توسیع کردی گئی ہے ۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ مستقل سی ایف او کی تقرری تک عارف شیخ اسٹیل مل کے قائم مقام سی ایف او کے فرائض ادا کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :