مریم نواز کا نواز شریف کی رہائی کے حکم پر ردِ عمل

اللہ بہت کریم ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 14:17

مریم نواز کا نواز شریف کی رہائی کے حکم پر ردِ عمل
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2019ء) آج سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سپریمکورٹ نے نواز شریف کی سزا 6ہفتوں کے لیے معطل کر دی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کین رہائی کا حکم سننے کے بعد خوشی سے نہال ہو گئے اور شکرانے کے سجدے کیے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی والد کی رہائی پر اللہ کا شکر اد اکیا انہوں نے ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں کہا کہ اللہ بہت کریم ہے۔

جب کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی اللہ کا شکر ادا کیا۔ واضح رہےسپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا 6ہفتوں کے لیے معطل کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ دورانِ ضمانت نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نواز شریف اپنی پسند کے ڈاکٹر سے علاج پاکستان میں ہی کرا سکیں گے،نواز شریف 6ہفتے بعد خود کو حوالے نہ کریں تو گرفتار کر لیا جائے۔ نواز شریف کی ضمانت 6ہفتے بعد ضبط کر لی جائے گی۔ ۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے 8ہفتوں کے لیے ضمانت کی استدعا کی تاہم عدالت نے 6ہفتوں کے لیے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے نواز شریف کو 50,50لاکھ کے د و مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔نواز شریف پاکستان میں اپنی پسند کے ڈاکٹر سے علاج کروا سکیں گے۔ 6ہفتوں بعد نواز شریف کو دوبارہ جیل جانا ہو گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی جیل میں ضمانت کی درخواست منظور ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے