بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ کیوں کی تین ناراض برطانوی وزراء مستعفی ہوگئے

منگل 26 مارچ 2019 14:33

بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ کیوں کی  تین ناراض برطانوی وزراء مستعفی ہوگئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ووٹنگ پر 3 وزراء مستعفی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مستعفی ہونے والوں میں وزیر مملکت برائے صنعتی امور رچرڈ ہیرنگٹن، وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایلسٹر برٹ اور وزیر مملکت برائے صحت اسٹیو برائن شامل ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے ذریعے بریگزٹ کے معاملے پر حکومتی اختیارات کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

ووٹنگ کے نتیجے میں ترمیم کے ذریعے بریگزٹ کے معاملے میں ارکان پارلیمنٹ کو زیادہ بڑا کردار حاصل ہو گیا ہے۔ یہ وزیراعظم تھریزا مے کی حکومت کے لیے ایک اور شدید دھچکا ہے۔بریگزٹ ڈیل سے متعلق وزارت نے نئی ترمیم کے سلسلے میں ہونے والی ووٹنگ کی فوری طور پر مذمت کی اور اسے ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا جس کے نتائج کے بارے میں قیاس آرائی ممکن نہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں اس ووٹنگ پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے اور زور دیا گیا ہے کہ جس آپشن پر بھی غور کیا جائے وہ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں قابل عمل ہو۔