ایتھوپیئن ایئر لائن کریش کی ابتدائی رپورٹ رواں ہفتے متوقع

چند نا معلوم وجوہات، رپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا سبب بھی بن سکتی ہیں،ایتھوپئین وزارت ٹرانسپورٹ

منگل 26 مارچ 2019 14:36

ایتھوپیئن ایئر لائن کریش کی ابتدائی رپورٹ رواں ہفتے متوقع
ادیس ابابا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ایتھوپین ایئر لائن کے دس مارچ کو تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ اسی ہفتے متوقع ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایتھوپیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے منگل کو بتائی۔

(جاری ہے)

تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ چند نا معلوم وجوہات، رپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ بوئنگ کمپنی کا تیار کردہ سیون تھری سیون میکس طرز کا یہ طیارہ دس مارچ کو تباہ ہو گیا تھا۔ یہ چھ ماہ کے اندر اندر اس طرز کے طیارے کے ساتھ پیش آنے والا دوسرا حادثہ تھا، جس کے بعد اس طرز کے تمام طیاروں کو فی الحال پرواز سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :