بریگزٹ معاہدے پر پارلیمان میں ضروری حمایت موجود نہیں، ٹریزا مے

حکومت بغیر معاہدے کے ہی یورپی یونین کو چھوڑنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے،برطانوی وزیراعظم

منگل 26 مارچ 2019 14:36

بریگزٹ معاہدے پر پارلیمان میں ضروری حمایت موجود نہیں، ٹریزا مے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ یہ ترمیم شدہ معاہدہ پارلیمان سے رواں ہفتہ ہی منظور ہو۔ ٹریزا مے کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو ایک نئے ریفرنڈم کی راہ ہموار کرنے کی بجائے 2016ء میں کرائے گئے ریفرنڈم نتائج کا احترام کرنا چاہیے۔ مے کے مطابق ان کی حکومت بغیر معاہدے کے ہی یورپی یونین کو چھوڑنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :