پینٹا گون کا میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کے لیے ایک ارب ڈالر کی اجازت

فوج کو داخلہ سکیورٹی کی وزارت کے لیے ایک ارب ڈالر تک کی سپورٹ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کی اجازت

منگل 26 مارچ 2019 14:36

پینٹا گون کا میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کے لیے ایک ارب ڈالر کی اجازت
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شنہن نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے سلسلے میں وزارت دفاع کے بجٹ سے ایک ارب ڈالر خرچ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذکورہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری بیان میں امریکی وزارت دفاع نے بتایا کہ شنہن نے امریکی بری افواج کے انجینئرنگ بریگیڈ کے کمانڈر کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ داخلہ سکیورٹی کی وزارت کے واسطے ایک ارب ڈالر تک کی سپورٹ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کا آغاز کریں، داخلہ سکیورٹی کی وزارت نے پینٹاگون سے مطالبہ کیا تھا کہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر 92 کلو میٹر طویل اور 5.5 میٹر بلند باڑھ تعمیر کی جائے۔