ایل جی الیکٹران کس نے اعلیٰ ترین معیار کے انفارمیشن ڈسپلے ڈیوائسز متعارف کرادیں
ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدید انفارمیشن ڈسپلے ٹیکنالوجی سے آراستہ جدت انگیز ڈیوائسز متعارف کرادی ہیں
منگل 26 مارچ 2019 16:04
اس ضمن میں ایل جی کی جانب سے 88 انچ کے لچکدار اوپن فریم اولیڈ ڈسپلیز نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔ یہ مختلف سطح پر لپیٹی جاسکتی ہے ، مختلف اقسام کی کاروباری ضروریات کے لئے بہترین ہے۔ اس ویڈیو کے ڈیمو میں جنگلات، گلیشیئر، آبشار، تیز ہوائیں اور اپنی نوعیت کے دیگر حیران کن قدرتی نظارے ہیں۔
اولیڈ فالز کی نمائش میں آنے والے صارفین نے اولیڈ کی جدید ترین شفاف خصوصیات سے آراستہ پروڈکٹ حقیقت سے بڑھ کر کوئی سائنس فکشن زیادہ لگتی ہے۔
(جاری ہے)
ایل جی کی کلر ٹرانسپیرنٹ ایل ای ڈی فلم میں بڑی سائز کا ڈسپلے ہے جسے کسی بھی سائز کے گلاس کی سطح پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسکے نتائج بڑے شاندار ہیں۔ 73 فیصد تک شفافیت برقرار رکھنے کے ساتھ گلاس پر بصری مواد کی اصلی خصوصیات برقرار رہتی ہیں ۔
نمائش میں ایل جی کی جانب سے نئی .44 ایم ایم ایون بیزل ویڈیو وال متعارف کرائی گئی جو کسی خرابی کے بغیر بڑے زاویوں اور واضح رنگوں کے ساتھ بھرپور مطابقت رکھتے ہوئے منظرکشی کرتی ہے ۔ ایل جی کا ویب او ایس 3.0 آپریٹنگ سسٹم اسکی دیکھ بھال اور مواد تخلیق کرنے میں انتہائی آسان ہے۔ یہ ڈسپلے کنٹرول رومز ، شاپنگ مالز اور لیکچر ہالز جیسے مقامات کے لئے انتہائی موزوں ہے جہاں کئی اسکرینیں لگانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
ایل جی کا نیا 86 انچ کا 4کے انٹرایکٹو ڈیجیٹل بورڈ کے ساتھ فعال قلم بھی موجود ہے جو آئی پی ایس کی ان سیل ٹچ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ ایل سی ڈی پینل اور حفاظتی گلاس کے درمیان خلا کا خاتمہ کرتا ہے۔ اس کے خصوصی امتزاج کی بدولت تیزی کے ساتھ حقیقی انداز سے حقیقی طور پر لکھا جاسکتا ہے اور یہ یونیورسٹی کے لیکچر ہالز اور کارپوریٹ کانفرنس رومز میں استعمال کے لئے بہترین ہے۔
ایل جی الیکٹرانکس بزنس سلوشنز کمپنی کے انفارمیشن ڈسپلے کے بزنس یونٹ کے ہیڈ لی چونگ ہوان نے کہا، "ایل جی کی اگلی جنریشن کی ٹیکنالوجیز ہم رواں سال پیش کررہے ہیں جو آج کی انڈسٹری میں بلاشبہ انتہائی جدت کی حامل ہیں ۔ ایل جی کی اولیڈ اور ایل ای ڈی کی حامل مصنوعات مختلف انڈسٹریز میں استعمال کے لئے بہترین انداز سے کارآمد ہے۔ "
مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.