میرا بس چلے تو اسمارٹ فون ہی بند کروادوں،شیخ رشید کا طالبات کو موبائل کم استعمال کرنے اور جلدی سونے کا مشورہ
کئی سیاستدانوں کی جعلی ڈگری سامنے آئی ،مجھ پر آج تک کسی نے جعلی ڈگری ہونے کا الزام نہیں لگایا، گفتگو
منگل 26 مارچ 2019 16:43
(جاری ہے)
شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہر میں نرسنگ کالج اور ہسپتال بنوا رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے کالج انتظامیہ کو پیشکش کی اگر یہ کالج یونیورسٹی بن گیا تو لال حویلی کو بھی اس کا کیمپس بنا لیں۔
وزیر ریلوے نے اس دوران لڑکیوں اور لڑکوں کی تعلیمی دلچسپی پر بھی روشنی ڈالی اور لڑکوں کو نالائق قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ لڑکے نالائق ہیں پڑھتے ہی نہیں، یہی وجہ ہے کہ لڑکے کو 450 اور لڑکی کو 700 نمبر پر داخلہ ملتا ہے۔شیخ رشید احمد نے طالبات کو تعلیم پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے موبائل فون کا استعمال بھی کم کرنے اور رات جلدی سونے کا مشورہ دیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ رات کو سب جلدی سویا کریں، موبائل فون استعمال نا کیا کریں، میرا بس چلے تو میں اسمارٹ فون ہی بند کروادوں۔ وزیر ریلوے نے اپنے سوشل میڈیا کے استعمال سے بھی طالبات کو آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم عمران خان مجھے کہتے ہیں کہ میرے 5 لاکھ فالوورز ہیں تاہم وزیراعظم کو بتایا کہ میں نے تو آج تک ٹوئٹ ہی نہیں کی۔شیخ رشید نے اپنی ڈگری اصل ہونے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کئی سیاستدانوں کی جعلی ڈگری سامنے آئی لیکن مجھ پر آج تک کسی نے جعلی ڈگری ہونے کا الزام نہیں لگایا کیونکہ میری ڈگری بی اے میں کمپارٹ تھی اور جس کے نتیجے میں کمپارٹ ہوتی ہے اس کی ڈگری پر شک نہیں ہوتا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.