اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس میں اومنی گروپ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 26 مارچ 2019 16:50

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس میں اومنی گروپ کے خلاف درج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس میں اومنی گروپ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کو جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ۔

سماعت کے دور ان اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمر مجید کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہاکہ میرے اور میرے خاندان کے خلاف کتنے کیسز اور نوعیت کیا ہے کچھ پتہ نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب اور ایف آئی اے کو درج کیے گئے مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ فریڈم آف انفارمیشن لاء کے تحت آپ نیب اور ایف آئی اے کو درخواست دیں۔وکیل نے استدعا کی کہ میں فریقین کو درخواست دے دیتا ہوں مگر آپ بھی نوٹس کر دیں۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہم فریقین کو نوٹس جاری نہیں کر رہے، درخواست پر مناسب حکم جاری کریں گے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

متعلقہ عنوان :