اوگرا لائسنس کے تحت سوئی ناردن اور سوئی سدرن گیس کمپنیاں، قدرتی گیس کی ترسیل تقسیم اور فروخت کرنے کی مجاز ہے، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

اوگرا آرڈیننس 2002 اور لائسنس کی شرط نمبر 5 کے تحت اوگرا اتھارٹی کو نرخ مقرر کرنے اور کل سالانہ منافع کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہے، بیان

منگل 26 مارچ 2019 16:57

اوگرا لائسنس کے تحت سوئی ناردن اور سوئی سدرن گیس کمپنیاں، قدرتی گیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اوگرا لائسنس کے تحت سوئی ناردن اور سوئی سدرن گیس کمپنیاں، قدرتی گیس کی ترسیل تقسیم اور فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ایک بیان میں ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ اوگرا آرڈیننس 2002 اور لائسنس کی شرط نمبر 5 کے تحت اوگرا اتھارٹی کو نرخ مقرر کرنے اور کل سالانہ منافع کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ گیس کمپنیاں مالی سال کے شروع ہونے سے پہلیاوگرا میں اس سلسلے میں پٹیشن فائل کرتی ہیں۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ اوگرا پٹیشن کی جانچ پڑتال کرکے اس ضِم میں عوامی رجحانات لینے کا مجاز ہے ۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ بعدازاں اوگرا تمام صوبوں اور اسلام آباد میں عوامی سماعت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بالحاظ کیٹگری گیس کنزیومر سیل پرایس مقرر کرنے کا فیصلہ اوگرا کی طرف سے دونوں گیس کمپنیوں کے مطلوبہ منافع کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ اوگرا آرڈیننس سیکشن (1)8 کے تحت اوگرا بالحاظ کیٹگری کنزیومر گیس سیل پرائس مقرر کرنے کی تجویز دے سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اوگرا آرڈیننس سیکشن (3)8 کے تحت گیس کنزیومر سیل کے نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت، ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کر سکتی ہے۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک بالحاظ کیٹیگری گیس کنزیومر سیل پرائس مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :