Live Updates

ملائیشین وزیراعظم نے ملائیشیا جاتے ہی پاکستان کے دشمنوں کو خبردار کر دیا

پاک آرمی بہت طاقتور ہے اور جو اس سے لڑے گا اپنی ناک تڑوا بیٹھے گا، پاکستان کے پاس ایسے طیارے اور میزائیل ہیں کہ دشمن حملہ کرنے سے پہلے دو بار سوچے گا۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد کا پاکستان سے جانے کے بعد انٹرویو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 16:37

ملائیشین وزیراعظم نے ملائیشیا جاتے ہی پاکستان کے دشمنوں کو خبردار ..
ملائیشیا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2019ء) ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد کا دورہ پاکستان سے جانے کے بعد ملائیشیا کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستان اپنے طیارے بنانے کے قابل ہو گیا ہے اور ان طیاروں نے اپنی کارکرگی کا مظاہرہ بھی کیا تو میں یہ جانتا تھا کہ پاکستان اپنے طیارے ہمیں بیچنا چاہے گا تو پھر میں نے سوچا کہ اگر پاکستان ہمیں پہلے ایک یا دو طیارے دے سکے تاکہ ہم اسے ٹرائل یا ٹیسٹ کے طور پر اڑا کر دیکھ سکیں۔

مہا تیر محمد نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے اور جو اس سے لڑےگا اپنی ناک تڑوا بیٹھے گا۔اور مذکورہ طیاروں میں نئیوکلئیر میزائیل نصب کرنے کی بھی صلاحیت ہے اس لیے دشمن پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دو بار سوچے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ملائیشیا کے صدر ڈاکٹر مہا تیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے۔

مہا تیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مہا تیر محمد کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر مہا تیر محمد نے پاک فضائیہ کی خصوصی جیکٹ زین تن کر رکھی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہا تیر محمد کو تحفہ بھی پیش کیا ۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملائیشین وزیراعظم کو دورے کی فوٹو البم دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر مہا تیر محمد کو البم ان کی روانگی سے قبل دی۔ مہا تیر محمد کے دورہ پاکستان پر مختلف یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ صدرمملکت عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد کو نشان پاکستان عطاء کیا ۔ ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میںایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان تینوں مسلح افواج کے سربراہان وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی اس موقع پر صدر مملکت نے مہاتیر محمد کو نشان پاکستان سے نوازا تھا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستان پر مدعو کرنے پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہاکہ پاکستان کیساتھ ہمارے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات