Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس

گریڈ 21کے 6افسران کی گریڈ 22میں ترقی ‘اجلاس میں ملکی سیاسی اور سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال کابھی جائزہ لیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 مارچ 2019 16:46

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ۔2019ء) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور متعدد کی منظوری دی گئی، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کچھ دیربعدمیڈیابریفنگ دیں گے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس میں ہوا ،جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملکی سیاسی اور سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال کابھی جائزہ لیاگیا.

اجلاس میں وزیرِ اعظم ملیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا اور اسد عمر نے ملیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دی.

(جاری ہے)

کابینہ کے اجلاس میں لاہور نئی دہلی بس سروس معاہدے میں توسیع کا جائزہ لیا گیا اور سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری پر بھی غور کیا کیا جبکہ وفاقی کابینہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دے دی.

کابینہ نے پاکستان سکھ گوردوارہ بربندھک کی کرتارپورراہداری کےافتتاح پر 10رکنی کمیٹی قائم کردی گئی. اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل تھی جبکہ پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا. خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے کہا تھا کہ قوم کو تین ہفتے میں بڑی خوش خبری دیں گے، کراچی میں سمندر کے اندر ایشیا کا سب سے بڑا تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہو رہا ہے، تیل و گیس کے ذخائر اتنے ہوں گے کہ کسی سے تیل لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، قوم دعا کرے، یہ دریافت ملک کی تقدیر بدل دے گی.

دوسری جانب وزیراعظم نے اے ڈی خواجہ سمیت گریڈ 21کے 6افسران کوگریڈ 22میں ترقی دے دی ہے جس کانوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا. وزیراعظم عمران خان نے گریڈ 22میں ترقی پانے والے افسران کی منظوری دی‘ترقی پانے والوں میں اسد حیا الدین ، ظفرحسن ، حسن ناصر، محمد اسلم اورمحمد اعظم اورشامل ہیں، اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے فیصلے کے بعدحکومت نے بیوروکریسی میں تقریاں و تبادلے کردیئے ہیں.

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ،وزیراعظم کے سیکرٹری محمد اعظم کو گریڈ 22میں ترقی دی گئی ، محمد اعظم بدستور سیکرٹری ٹووزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں گے. ترقی پانے والے اسد حیاءالدین کو سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے. نوٹیفیکیشن کے مطابق ظفرحسن کوترقی کے بعد سیکرٹری منصوبہ بندی تعینات کردیا گیا جبکہ حسن ناصر جامی کوسیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ، محمد اسلم کوسیکرٹری سیفران تعینات کیا گیا ہے. پولیس سروس گروپ کے افسراے ڈی خواجہ ترقی کے بعد نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹرویزپولیس کے طورپرکام جاری رکھیں گے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات