نواز شریف کی ضمانت ،شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر اللہ کے شکر گزار ہیں‘آصف کرمانی

منگل 26 مارچ 2019 17:03

نواز شریف کی ضمانت ،شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت ، شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اللہ تعالی رحمان اور رحیم ہے ، سپریم کورٹ سے نواز شریف کو ضمانت ملنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بھی اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔