حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 12اپریل تک ملتوی

منگل 26 مارچ 2019 17:09

حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 12اپریل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 12اپریل تک ملتوی کر دی ۔جسٹس فرخ عرفان خان نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز نیب میں زیر سماعت انکوائری میں شامل تفتیش ہیں اور وہ نیب کے ساتھ تفتیش مکمل تعاون کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔ وکیل وفاقی حکومت نے بتایا کہ نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس ریکارڈ کا حصہ بنا دیا ہے۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے کہا کہ ہم نیب کو کام کرنے سے نہیں روک رہے،نیب اپنا کام کرے، ہمارے سامنے ای سی ایل کا کیس ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ریفرنس کی کاپی ہمیں مل جائے تو اس کیس کو سنیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کی درخواست پر سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی ۔