Live Updates

تعلیمی اصلاحات پر جامع منصوبہ بندی کے تحت کام شروع کر دیا ہے‘ وزیربرائے اعلیٰ تعلیم

جاب مارکیٹ کو مدنظر رکھ کر دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے لئے مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے، ایسوسی ایٹ ڈگری کے لئے آئندہ سال مزید کمیونٹی کالجز بنائیں گے‘ راجہ یاسر ہمایوں کا سیمینار سے خطاب

منگل 26 مارچ 2019 17:09

تعلیمی اصلاحات پر جامع منصوبہ بندی کے تحت کام شروع کر دیا ہے‘ وزیربرائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) گورنمنٹ بوائز کالج ٹاؤن شپ میں ’’قراداد پاکستان، عزم اور استحکام ‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، سینئر صحافی دلاور چوہدری، ماہر معیشت آصف بیگ مرزا کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مضبوط دفاع پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔

مایوسی کی بات نہیں، ہماری سمت درست ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمیں چیلینجز کا سامنا ہے جن پر بہت جلد قابو پا لیں گے۔ راجہ یاسر نے کہاکہ قوموں کی ترقی میں تعلیم بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ماضی میں تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ نہیں دی گئی۔ ہمارا تعلیمی نظام طلباء میں تخلیقی صلاحیتں پیدا نہیں کرسکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تعلیمی اصلاحات پر جامع منصوبہ بندی کے تحت کام شروع کر دیا ہے، ہم اپنے تعلیمی سسٹم کو بین الاقوامی معیار پر لائیں گے۔

کمیونٹی کالجز میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا آغاز کردیا گیاہے۔ آئندہ سال مزید کمیونٹی کالجز بنائیں گے۔ طلباء ایسوسی ایٹ ڈگری کے بعد مزید دو سال کی تعلیم مکمل کرکے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کر سکیں گے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کے لئے جاب مارکیٹ کو مدنظر رکھ کر مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی رہنمائی کے لئے آفس آف سٹوڈنٹس سروسز کا آغاز کر رہے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ طلباء کو ملازمتوں کے حصول بارے رہنمائی فراہم کرے گا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے کامسٹس یونیورسٹی میں سال 2017کے بہترین اساتذہ اور ریسرچرز میں تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا تعلق ریسرچ سے ہوتا ہے۔ معیاری تحقیق کے بغیر ڈگری کا کوئی فائدہ نہیں۔ صوبہ میں ریسرچ کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ شمالی، جنوبی اور سینٹرل پنجاب میں ریسرچ سینٹرز قائم کریں گے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی سے قومیں ترقی کرتی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات