پولیس سروس گریڈ 21کے دو افسران کو گریڈ 22میں ترقی دیدی

ترقی پانے والوں میں آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ ،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اعجاز حسین شاہ شامل ہیں

منگل 26 مارچ 2019 17:09

پولیس سروس گریڈ 21کے دو افسران کو گریڈ 22میں ترقی دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وفاقی حکومت نے پولیس سروس گریڈ 21کے دو افسران کو گریڈ 22میں ترقی دیدی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی ہائی ویز اینڈموٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ کو گریڈ 22میں ترقی کر کے اسی پوسٹ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ و قائمقام ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ڈاکٹر سید اعجاز حسین شاہ کو بھی گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ۔

متعلقہ عنوان :