اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں قائم علی شاہ کی دادو شوگر مل میں بھی عبوری ضمانت منظور کرلی

منگل 26 مارچ 2019 18:03

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں قائم علی شاہ کی دادو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں قائم علی شاہ کی دادو شوگر مل میں بھی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ منگل کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ کی دادو شوگر مل میں آٹھ اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

قائم علی شاہ کی ضمانت دس لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی قبل ازیں درخواست میں کہاگیا کہ نیب کے سامنے شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں مگر پیش ہونے پر گرفتاری اور تضحیک کیے جانے کا خدشہ ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ درخواست میں نیب کے چیئرمین ، ڈائریکٹر جنرل اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ نیب حکام کی جانب سے 27 مارچ کو دن تین بجے پیش ہونے کا کال اپ نوٹس ملا۔قائم علی شاہ نے کہاکہ بطور وزیر اعلی کبھی اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا۔ درخوزست گزار نے کہاکہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر کریمنل کیس میں ملوث کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔