پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس ،عدالت نے ملزم کمیل اختر کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی

منگل 26 مارچ 2019 18:37

پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس ،عدالت نے ملزم کمیل اختر کا پاسپورٹ واپس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل ملزمیں اربوں روپے کی کرپشن کا معاملہ،عدالت نے ملزم کمیل اختر کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی۔پیر کو اسٹیل ملز ڈیلر محمد کمیل اختر کا پاسپورٹ واپس کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نیب پراسیکیوٹر پر برہم ہوگئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ریفرنس میں نامزد 21 ملزمان کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،ٹرائل کورٹ میں نیب والے ملزمان سے مل جاتے ہیں، ہائیکورٹ میں بولتے ہیں ہمیں معلوم ہی نہیں، نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان لاہور سے پیشی پر آتے تھے اس لیے احتساب عدالت نے حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا لاہور والے قانون سے بالاتر ہیں لاہور والوں پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا عدالت نے ملزم کمیل اختر کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی۔