مقبوضہ کشمیر، عبدالصمد انقلابی پر دوسری بار کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ نافذکرنے کی مذمت

منگل 26 مارچ 2019 18:57

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے حریت رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی پر دوسری بار کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسلامی تنظیم آزادی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عبدالصمد انقلابی کوگزشتہ سال دسمبر میں پلوامہ میں اپنے ایک شہید دوست کے گھر سے گرفتارکیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پبلک سیفٹی ایکٹ کی مدت ختم ہونے سے ایک دن پہلے ہی غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنما پر دوسری بار کالا قانون نافذکردیاگیا۔ ترجمان نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند پارٹی چیئرمین کئی عارضوں میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عبدالصمد انقلابی کو طبی سہولیات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔ پارٹی ترجمان نے حریت رہنما کو جموں سے سرینگر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :