مقبوضہ کشمیرشہید مجاہد کمانڈر کی برسی پربیلو پلوامہ میں مکمل ہڑتال

منگل 26 مارچ 2019 18:57

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیر میں شہید مجاہد کمانڈر شہباز احمد وانی المعروف رئیس کاچرو کی برسی پر ضلع پلوامہ کے علاقے بیلو میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق رئیس کو بھارتی فوجیوں نے اپنے ساتھی فاروق احمد ہرہ کے ہمراہ گزشتہ سال 26مارچ کو اونتی پورہ کے علاقے پدگام پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ علاقے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پرگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ دریں اثناء لوگوں کی بڑی تعداد شہید کمانڈر کے گھر اور مزار پر جاکر فاتحہ خوانی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :