احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 26 مارچ 2019 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میںپونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان پیش ہوئے جہاں شریک ملزم کی جانب سے نیب کے گواہ میر عالم جوکھیو کے بیان کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ نیب کے گواہ کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے ،شریک ملزم کے وکیل کے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،عدالت نے ریفرنس کی مزید کاروائی27 مارچ تک ملتوی کردی۔