ڈالر کی قیمت 200 روپے تک ہو جانے کی خبریں، وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کردی

آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے حصول کیلئے ڈالر کے ریٹ سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 26 مارچ 2019 19:20

ڈالر کی قیمت 200 روپے تک ہو جانے کی خبریں، وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) ڈالر کی قیمت 200 روپے تک ہو جانے کی خبریں، وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کردی، آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے حصول کیلئے ڈالر کے ریٹ سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ملک میں ڈالر کا ریٹ 180 روپے سے 200 روپے تک جانے کا خدشہ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کیلئے ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈالر کی قدر میں 30 فیصد تک مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا ایک اور نیا اور خوفناک طوفان آئے گا۔ تاہم اب اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے باقاعدہ وضاحت جاری کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا جا رہا ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا جا رہا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک کے ساتھ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر مذاکرات کریگا۔ اس حوالے سے تاحال آئی ایم ایف کے ساتھ کسی قسم کا کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں کیا گیا۔