بیوروکریسی کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے اب رزلٹ چاہتے ہیں‘عثمان بزدار

اچھی پرفارمنس پر افسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے ،خراب کارکردگی دکھانے والے افسروں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں صوبے کے عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئے عزم اورجذبے سے کام کیا جائے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلا س سے خطاب

منگل 26 مارچ 2019 19:36

بیوروکریسی کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے اب رزلٹ چاہتے ہیں‘عثمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس کو گڈگورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے گائیڈ لائنز دیں۔ وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے 19 نکاتی ایجنڈ ے پر عملدرآمد کا حکم دیا ۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیوروکریسی کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے اب رزلٹ چاہتے ہیں۔

عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اوریہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈلیور کرنے کا ہی-انہوںنے کہاکہ پولیس اور انتظامیہ کو مشترکہ اور مربوط کاوشو ں سے گورننس کو بہتر بناناہی-صوبے کے عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئے عزم اورجذبے سے کام کیا جائی-انہوںنے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ آپ ڈلیور کر سکتے ہیں او رکریں گے -عوام کو ریلیف دینے کے لئے انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کیا جائی-ہسپتالوں ،تعلیم اور امن وامان کو بہتر بنانے کے لئے نئے اقدامات کریں -انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عوام کی خدمت کا موقع دیاہی-عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے ہر کاوش کی جائی-انہوںنے کہاکہ عوام کی خدمت کرنے والوں او راچھی پرفارمنس پر افسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے اورخراب کارکردگی دکھانے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں-انہوںنے کہا کہ عوام نے ہمیں تبدیلی کے لئے ووٹ دئیے ہیں اورتبدیلی کے مشن میں آپ کو پورا سپورٹ کیا جائے گا-میں جانتا ہوں کہ فیلڈ میں چیلنجز ہیںلیکن آپ کا عزم اور حوصلہ ان چیلنجز سے زیادہ بلند ہی-کار سرکار اور عوامی خدمت کے مشن میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی-انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے -پولیس اور انتظامیہ کو کام کرنے کی جتنی آزادی اب ہے پہلے کبھی نہ تھی -پولیس اورانتظامیہ کسی دبائو کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دیں- افسران حکومت کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لئے بھرپور انداز میں فرائض سرانجام دیں-انہوںنے کہاکہ قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کئے جائیں اورعام آ دمی کے ساتھ کھڑے ہوںاللہ تعالیٰ بھی آپ کی مدد کرے گا -ہم نے ملکر نظام کو درست کرنا ہے اورعوام کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کیا جائی-ضلع او رڈویژن کی سطح پر خود احتسابی کا نظام رائج کیا جائے اورکرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائی- ایڈیشنل چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ سیکرٹریز، ساہیوال، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پولیس اورانتظامی افسران نے پبلک سروس ڈلیوری او رگڈ گورننس کے لئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔