Live Updates

کوٹ لکھپت جیل کے باہر لیگی کارکنوں اور قیدیوں میں نعروں کا تبادلہ

لیگی کارکنوں کے نواز شریف ، پیشی سے واپس لائے جانیوالے قیدیوں کے عمران خان کے حق میں نعرے

منگل 26 مارچ 2019 19:36

کوٹ لکھپت جیل کے باہر لیگی کارکنوں اور قیدیوں میں نعروں کا تبادلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) کوٹ لکھپت جیل کے باہر لیگی کارکنوں اور پیشی سے واپس لائے جانے والے قیدیوں کے درمیان نعروں کا مقابلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں کارکن کوٹ لکھپت جیل کی جانب جانے والے مرکزی راستے پر جمع ہو گئے اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ اسی دوران مختلف عدالتوں میں پیشی سے واپس لائے جانے والے قیدیوں نے لیگی کارکنوں کے نعروں کے جواب میں گاڑی کے اندر سے ہی عمران خان کے حق میں نعرے لگائے جس سے دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات