ایف بی آر کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے والے تاجروں کو آگاہی دینے کیلئے تجارتی مراکز کے دوروں میں تیزی

منگل 26 مارچ 2019 20:12

ایف بی آر کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے والے تاجروں کو آگاہی دینے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے والے تاجروں کو آگاہی دینے کیلئے تجارتی مراکز کے دوروں میں تیزی آگئی ۔ ایف بی آر کی ٹیم نے ہال روڈ مارکیٹ کا دورہ کر کے تاجروں سے ملاقاتیں کیں اورا نہیں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے متعلق آگاہی دی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایف بی آر کے بی ٹی بی زون نے شاہ عالم اور اکبری منڈی کے تاجروں سے ملاقاتیں کیں اوران کو ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے حوالے سے آگاہی دی ۔ڈپٹی کمشنر بی ٹی بی زون سلما نوید کا کہنا تھا کہ تاجر فائلر لسٹ میں شامل ہونے کیلئے اپنے گوشوارے 31مارچ تک جمع کروادیں ،غیر رجسٹرڈ افراد اب سسٹم سے بچ نہیں سکیں گے ۔